کراچی،20مئی (پی پی آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر فورسز کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے دہشتگردوں کی ہلاکت اور ملک میں امن کے قیام کے لئے فورسز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں کامیابی یقینی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیوں کے دوران تین دہشتگردوں کی ہلاکت پر فورسز کو مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں شرپسند عناصر کا کوئی مستقبل نہیں ہے اور فورسز کے حوصلے بلند ہیں۔مراد علی شاہ نے خیبرپختونخواہ میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر بھی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 9 دہشتگردوں کے خاتمے کو بڑی کامیابی قرار دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی عناصر دہشتگردی کے پیچھے ہیں لیکن فورسز ان کے ارادوں کو ناکام بنا رہی ہیں۔وزیراعلیٰ نے دو سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا اور شہید سپاہی فرہاد علی اور لانس نائیک صابر کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداکی قربانیاں قوم کے لئے باعث فخر ہیں اور ان کی یاد ہمیشہ زندہ رہے گی۔وزیراعلیٰ نے شہداء کے درجات کی بلندی اور ان کے اہلِ خانہ کے لئے صبر کی دعا کی۔
Next Post
حکومت نے 29 غیر فعال پاور پلانٹس کے لیے دوسرے نیلامی مرحلے کا آغاز کر دیا
Tue May 20 , 2025
ٓاسلام آباد، 20 مئی (پی پی آئی) حکومت نے غیر فعال اور پرانے پاور پلانٹس کے لیے دوسرے نیلامی مرحلے کا آغاز کر دیا ہے، جس میں 29 پلانٹس بولی کے لیے دستیاب ہیں۔ وزارت توانائی کے ترجمان نے بتایا کہ یہ پلانٹس جامشورو، گدو، مظفرگڑھ، کوئٹہ، اور فیصل آباد […]
