نوتعینات اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا کی گورنر سے ملاقات میں مالی امور پر گفتگو

پشاور، 20 مئی (پی پی آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے نئے تعینات اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا خالد محمود نے منگل کے روز گورنرہاوس پشاور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں مالی امور اور پبلک فنڈز کے استعمال پر گفتگو ہوئی۔ملاقات کے دوران گورنر نے خالد محمود کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں مالی بدعنوانی کے حالیہ میگا اسکینڈل پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔گورنر نے اسکینڈل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اربوں روپے کا مالی اسکینڈل صوبے کے مالی امور میں شفافیت پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسکینڈل میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔گورنر نے اکاؤنٹنٹ جنرل آفس کے مالی شفافیت کے قیام میں اہم کردار ادا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی دولت کا ضیاع ناقابل برداشت ہے۔ ملاقات میں ایڈیشنل اکاؤنٹنٹ جنرل سیف الاسلام بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بلوچستان میں حالات کو جان بوجھ کر بگاڑا جا رہا ہے:افغان قومی موومنٹ

Tue May 20 , 2025
کوئٹہ، 20 مئی (پی پی آئی)افغان قومی موومنٹ کے سربراہ احمد خان نے منگل کو تحصیل گلستان ضلع قلعہ عبداللہ میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کی، جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ اپنے بیان میں خان نے اس حملے کو […]