اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ریکوری ڈیپارٹمنٹ میں ڈیجیٹل فائل اسکیننگ کا افتتاح

کراچی، 21 مئی (پی پی آئی)  وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی (کے ڈی اے) الطاف گوہر میمن نے ادارے کے ریکوری ڈیپارٹمنٹ میں ڈیجیٹل فائل اسکیننگ کا افتتاح کردیا۔ یہ اقدام ریکوری ڈپارٹمنٹ کے مکمل کمپیوٹرائزڈ ہونے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ریکوری ڈپارٹمنٹ میں اب درخواست گزاروں کی فائلز اور دیگر دستاویزات کو اسکین کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ ان فائلوں کو QR کوڈ کے ذریعے باآسانی چیک کیا جا سکے گا۔ ڈی جی کے ڈی اے الطاف گوہر میمن نے ڈیجیٹل سسٹم پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سے 99 فیصد غیر قانونی اقدامات میں نمایاں کمی اور شفافیت میں بہتری ہوگی۔الطاف گوہر میمن نے ادارے کے مختلف شعبہ جات، خاص طور پر لینڈ ڈپارٹمنٹ کو مکمل کمپیوٹرائزڈ کرنے کے احکامات بھی دیے ہیں۔ اس کا مقصد ادارے کے ذرائع آمدن میں اضافہ اور مالی مسائل میں کمی کرنا ہے۔تقریب کے دوران الطاف گوہر میمن نے ریکوری ڈیپارٹمنٹ کے افسران و ملازمین کو بہترین کارکردگی کے عوض شیلڈ اور تعریفی اسناد پیش کیں۔ اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر لینڈ کمال احمد صدیقی، سیکریٹری کے ڈی اے ارشد خان، ڈائریکٹر فنانس شکیل صدیقی، ڈائریکٹر آئی ٹی ناصر خان، اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔