اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

احتجاجی مظاہرہ: تحریک انصاف کے رہنما اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے سراپا احتجاج

اسلام آباد، 21 مئی (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے جمع ہو کر عمران خان کو انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔آج اڈیالہ میں عمران خان کے توشہ خانہ 2 کے کیس کا ٹرائل شروع ہوا جس میں علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے جج سے احتجاج کیا کہ ان کی فیملی کو اندر جانے سے روکا گیا۔علیمہ خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ قومی اتحاد دہشتگردی کے خلاف اور معیشت کی بہتری کے لئے ضروری ہے۔القادر ٹرسٹ کیس کی اپیل کی سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان پر جتنے بھی کیس ہیں ان کی جلد سماعت کی جائے۔عامر ڈوگر نے کہا کہ ہم آج تمام ممبران اسمبلی کے ساتھ یہ مطالبہ لے کر آئے ہیں کہ عمران خان اور تحریک انصاف کو انصاف دیا جائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر مظاہرین نے واضح کیا کہ وہ اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، جبکہ اسد قیصر نے عدلیہ اور ججز کے وقار کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ سے تقریباً 110 امیدواران بھی اسلام آباد پہنچے جن میں سے 51 کراچی اور حیدرآباد سے ہیں۔