ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ڈی پی او اوکاڑہ کا دورہ، تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا

اوکاڑہ،اسلام آباد، 22 مئی (پی پی آئی) ڈی پی او راشد ہدایت نے اوکاڑہ کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور وہاں سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورانِ دورہ، اسکولوں میں نصب کلوز سرکٹ کیمروں، الارم سسٹمز اور سیکیورٹی گارڈز کے اسلحہ کا معائنہ کیا گیا۔ تعلیمی اداروں کی ٹرانسپورٹ سیکیورٹی پر بھی اسکول انتظامیہ سے باہمی مشاورت کی گئی۔ ڈی پی او نے سیکیورٹی گارڈز اور درجہ چہارم کے ملازمین کا مکمل ڈیٹا اکٹھا کرنے اور تعلیمی اداروں میں آنے والے افراد کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی سیکیورٹی اوکاڑہ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ناپسندیدہ عناصر کے مذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔