ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جنوبی ایشیامیں امن کا قیام مسئلہ کشمیر کے حل پر منحصر ہے:صدر آزاد جموں و کشمیر

تراڑکھل، 22 مئی (پی پی آئی) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیامیں امن کا قیام مسئلہ کشمیر کے حل پر منحصر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے امکانات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے سہ فریقی مذاکرات کو مسئلہ کشمیر کے حل کا واحد راستہ قرار دیا۔صدر چوہدری نے حالیہ جنگ کے حوالے سے مسئلہ کشمیر کو عالمی توجہ کا مرکز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، یورپ اور دیگر ممالک بھارت پر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں، جسے ایک بڑی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر کے حل میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔صدر چوہدری نے پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھارت کی جنگی جارحیت کا بھرپور جواب دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تراڑ کھل میں ایک ظہرانے کے موقع پر کیا، جس میں مختلف سیاسی رہنما اور معززین شریک تھے۔صدر چوہدری نے کشمیری شہدا کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر ایک بار پھر اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے کنٹرول لائن پر رہنے والے شہریوں کے مسائل حل کرنے کی اپیل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ شہری پاک فوج کے ساتھ مل کر بھارتی جارحیت کا مقابلہ کر رہے ہیں اور ان کی مشکلات کا ازالہ ضروری ہے۔