کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بیس بال فیڈریشن آف ایشیاکی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ پروگراموں کی منظوری

ٹوکیو(پی پی آئی)بیس بال فیڈریشن آف ایشیاکی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ٹوکیو کے ڈوم ہوٹل جاپان میں صدر بی ایف اے کو جیفری کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ نے بحیثیت نائب صدر بیس بال فیڈریشن آف ایشیا اجلاس میں شرکت کی اور پاکستان کی نمائندگی کی۔۔پی پی آئی کے مطابق ایگزیکٹو کمیٹی نے آئندہ آنے والے پروگراموں کی منظوری دی ہے۔جس میں ایشین ویمنز بیس بال چیمپئن شپ کا تیسرا ایڈیشن جو خواتین کے بیس بال ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ بھی ہے ہانگ کانگ میں 21 مئی سے 2 جون 2023 تک منعقد ہوگا۔ جاپان، کوریا، تائیوان، چین، ہانگ کانگ، فلپائن، بنگلہ دیش، بھارت، انڈونیشیا، ملائیشیا، سری لنکا اور پاکستان کی ٹیمیں شرکت کریں گے۔انڈر 15 ایشین بیس بال چیمپئن شپ جولائی میں چین میں منعقد ہوگی۔ جس میں پاکستان انڈر 15 بیس بال ٹیم بھی شرکت کرے گی۔ایشین بیس بال چیمپئن شپ (سینئر) نومبر میں تائیوان میں منعقد ہوگی۔ ٹاپ 3 ٹیمیں U-23 ورلڈ کپ 2024 کے لیے کوالیفائی کریں گی اور 15واں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2023 اسلام آباد جیتنے کے بعد، پاکستان بیس بال ٹیم پہلے ہی اس چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔ 19ویں ایشین گیمز 24 ستمبر سے 7 اکتوبر 2023 تک چین کے شہر ہانگ زو میں منعقد ہوں گے۔ گیمز میں 13 ٹیمیں حصہ لیں گی۔پاکستان پہلے ہی گیمز کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔