کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چھٹی سنگھ پورہ قتل عام کشمیریوں کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کرنیکی بھارتی سازش:جی اے گلزار

عالمی ادار ے چھٹی سنگھ پورہ سمیت کشمیر میں ہونے والے تمام واقعات کی تحقیقات کرائیں:حریت کانفرنس

سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما غلام احمد گلزار نے کہا ہے کہ چھٹی سنگھ پورہ قتل عام کشمیریوں کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کرنے اور تحریک آزادی کشمیر کو بدنام کرنے کے لیے بھارت کی ایک گھناؤنی سازش تھی۔غلام احمد گلزار نے بھارتی ایجنسیوں کے ہاتھوں چھٹی سنگھ پورہ میں سکھوں کے قتل عام کی 23ویں برسی پرسرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ قتل عام دنیا کو یہ تاثر دینے کے لیے کیا گیاتھا کہ سکھ بھائی پاکستان کی ایماپرکشمیری مجاہدین کے ہاتھوں قتل ہوئے۔ تاہم دنیا بدنیتی پر مبنی بھارتی پروپیگنڈے میں نہیں آئی۔انہوں نے کہاکہ25مارچ کو قتل عام کے پانچ دن بعدبھارتی فوج نے چھ بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار کر کے انہیں پتھری بل میں ایک جعلی مقابلے میں قتل کر دیا اور ان پر غیر ملکی عسکریت پسندہونے کا لیبل لگا کر سکھوں کے قتل عام کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ تاہم تحقیقات سے بھارتی ڈرامے کا پردہ فاش ہو گیا اور یہ ثابت ہو گیا کہ بھارتی فوج نے اپنے گھناؤنے جرم کو چھپانے کے لیے معصوم شہریوں کو قتل کیاہے۔غلام احمد گلزار نے کہا کہ بھارت کی تاریخ اس طرح کی گھناؤنی کارروائیوں اور سازشوں سے بھری پڑی ہے، خاص طور پر جب بات مقبوضہ جموں و کشمیر میں تحریک آزادی سے نمٹنے کے بھارتی طرز عمل کی ہو۔انہوں نے کہا کہ اس قتل عام کا مقصد تحریک آزادی کو بدنام کرنے کے لیے علاقے میں نفرت اور فرقہ وارانہ فساد پیدا کرنا تھا۔ انہوں نے اتحاد کے ساتھ بھارتی سازشوں کو ناکام بنانے پر کشمیریوں کو سراہا۔ حریت رہنما نے کہا کہ اقلیتیں کشمیری معاشرے کا حصہ ہیں اور انہیں بھارت کی جانب سے مذموم مقاصد کے لیے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔غلام احمد گلزار نے چھٹی سنگھ پورہ کے قتل عام سمیت کشمیر میں ہونے والے قتل عام کے تمام واقعات کی بین الاقوامی ایجنسیوں سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے تحریک آزادی کشمیر کی مسلسل حمایت کرنے پر او آئی سی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کشمیری عوام کے سفیر کا کردار ادا کرنے پر پاکستان کا بھی شکریہ ادا کیا۔