پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عیدالاضحی قریب، نادرن بائی پاس مویشی منڈی میں خریداروں کا رش

کراچی، 24 مئی (پی پی آئی) عیدالاضحیٰ میں صرف دو ہفتے باقی رہ گئے ہیں اور نادرن بائی پاس پر قائم کراچی کی مرکزی مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت زور و شور سے جاری ہے۔پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ کے مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں مویشی دن رات منڈی میں پہنچ رہے ہیں۔انتظامیہ کے مطابق، منڈی میں داخل ہونے والے ہر جانور کا مکمل طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔ ویٹرنری ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ صرف صحت مند جانوروں کو منڈی میں داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے، اور اس وقت منڈی میں موجود تمام جانور 100 فیصد صحت مند ہیں۔شہر کے مختلف علاقوں سے خریدار بڑی تعداد میں منڈی کا رخ کر رہے ہیں، جو دن ہو یا رات، اپنی پسند کے جانور کی تلاش میں سرگرم نظر آتے ہیں۔ ہفتہ اور اتوار کی راتوں میں فوڈ اسٹریٹ پر بھی خاصا رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔منڈی کے منتظمین، شہاب علی اور فیصل کے مطابق اب تک منڈی میں 90,000 سے زائد جانور پہنچ چکے ہیں، اور قربانی کے دنوں تک جانوروں کی آمد کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔