خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آذربائیجان نے ہمیشہ کشمیری عوام کے موقف کی تائید کی ہے: صدر آزاد جموں وکشمیر

اسلام آباد، 25 مئی (پی پی آئی)صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آذربائیجان نے ہمیشہ کشمیری عوام کے موقف کی تائید کی ہے، جس پر وہ آذربائیجان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ آذربائیجان بین الاقوامی فورمز پر کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حق خودارادیت دلوانے میں مدد فراہم کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ایک حل طلب مسئلہ ہے جو گزشتہ سات دہائیوں سے نامکمل ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران آذربائیجان نے اہم کردار ادا کیا ہے۔صدر آزاد کشمیر نے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ بھارت نے فالس فلیگ آپریشن کر کے پاکستان پر الزام لگانے کی کوشش کی، مگر یہ پروپیگنڈہ ناکام ہوا۔ پاک فوج نے بھارت کی جارحیت کا مؤثر جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کشمیری عوام کو مذاکرات میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔صدر آزاد کشمیر نے خواتین کی شرح خواندگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں خواتین کی تعلیم کی شرح زیادہ ہے اور وہ معاشرتی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں خواتین کو سازگار ماحول میسر ہے، جو ان کی کامیابی کا سبب ہے۔