آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت کریک ڈاؤن

مظفرآباد،26 مئی (پی پی آئی)  آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا اور مضر صحت اشیاء   کے کاروبار کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔پنجاب سے آزاد کشمیر کی حدود میں دودھ سپلائی کرنے پر پابندی کے باوجود، ضلع میر پور میں منگلا چیک پوسٹ اور جاتلاں ہیڈ پر ناکہ لگا کر 15 موٹر سائیکلوں کے دودھ کے ڈبے ضبط کیے گئے۔اس دوران 1376 لیٹر دودھ کو موقع پر تلف کیا گیا۔ ضلع کوٹلی میں الحبیب فوڈ کے ایک بڑے سٹاک کو ضبط کیا گیا، جس پر قانونی کاروائی جاری ہے۔سیکرٹری فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ عوام کو معیاری خوردنی اشیاکی فراہمی کے لیے کاروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

رویت ہلال کمیٹی کل عید کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس کرے گید

Mon May 26 , 2025
کراچی، 26 مئی (پی پی آئی) مرکزی رویت ہلال کمیٹی  چاند دیکھنے کے لیے منگل کو اسلام آباد میں اجلاس کرے گی۔کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔ زونل رویت ہلال کمیٹیاں بھی عید الاضحیٰ کا چاند دیکھنے کے لیے اپنے اپنے ہیڈکوارٹرز میں […]