حجرہ شاہ مقیم ک میں گھریلو ناچاقی پر 50 سالہ نمبردار نے خودکشی کر لی

اوکاڑہ، 27 مئی (پی پی آئی)گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہو کر ایک 50 سالہ شخص نے خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گاؤں کے رہائشی اسلم پرویز نے گزشتہ روز اپنے گھر میں خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کو بتایا گیا کہ اسلحے کی صفائی کے دوران گولی چل جانے سے موت واقع ہوئی۔پولیس نے ضروری شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ابتدائی طور پر اسے خودکشی قرار دیا جا رہا ہے۔تاہم ایس ایچ او تھانہ حجرہ شاہ مقیم حافظ اطہر رشید کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن اور پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

Tue May 27 , 2025
اسلام آباد، 27 مئی (پی پی آئی) پاکستانی نوجوانوں کے روزگار کے مواقع کو بہتر بنانے کے لیے ایک حکمت عملی کے تحت اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی) اور پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل (پی وی ٹی سی) نے ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ اس […]