شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کمشنر شہید بینظیر آباد کا انسداد پولیو مہم کا جائزہ

نوشہرو فیروز، 27 مئی (پی پی آئی)کمشنر شہید بینظیر آباد ڈویژن ندیم احمد ابڑو نے ضلع نوشہرو فیروز میں جاری قومی انسداد پولیو مہم کے دوران مختلف مراکز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم اور عالمی ادارہ صحت کے ریجنل کواAرڈینیٹر ڈاکٹر جہانگیر کورائی بھی موجود تھے۔کمشنر نے سول اسپتال نوشہرو فیروز میں قائم فکس سینٹر اور اللہ والا چوک پر ٹرانزٹ پوائنٹ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ویکسین کی کولڈ چین اور ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اسپتال کی صفائی ستھرائی اور بجلی کی عدم موجودگی پر کمشنر نے برہمی کا اظہار کیا۔کمشنر ندیم احمد ابڑو نے اسپتال میں قائم ای پی آئی سینٹر کا تفصیلی جائزہ لیا اور اسپتال کی حالت بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے بچوں کے وارڈ کا معائنہ بھی کیا اور مریضوں سے طبی سہولیات کے بارے میں معلومات لیں۔قبل ازیں کمشنر نے بنیادی مرکز صحت پھل کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے پولیو ٹیموں کا ریکارڈ چیک کیا۔ عملے کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ایچ او کو عملے کی حاضری یقینی بنانے اور غیر حاضر عملے کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔