ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایف آئی اے کا سیپکو ٹھارو شاہ آفس پر چھاپہ، کمپیوٹر آپریٹر گرفتار

نوشہروفیروز، 27 مئی (پی پی آئی) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نواب شاہ کی ایک ٹیم نے سیپکو آفس ٹھارو شاہ پر چھاپہ مار کر کمپیوٹر آپریٹر راجا حسنین خانزادہ کو گرفتار کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی یہ کارروائی کرپشن کے مقدمہ میں عدالتی حکم پر کی گئی ہے۔محراب پور کی سیاسی، سماجی اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے سیپکو آفس میں ہونے والی کرپشن کی نشاندہی کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایف آئی اے سیپکو محراب پور میں بھی کرپشن کے خلاف کارروائی کرے۔ذرائع کے مطابق، سیپکو آفس میں ہزاروں ایئر کنڈیشنر اور کنڈا کنکشن سے محکمہ کو لاکھوں یونٹ کا نقصان پہنچانے والے کئی افراد کے خلاف کارروائی کی ضرورت ہے۔ان میں ایس ڈی او، لائن سپریٹنڈنٹ، لائن مین، میٹر ریڈر اور نجی لائن مین شامل ہیں جن کی کرپشن کے بارے میں میڈیا میں خبریں بھی سامنے آچکی ہیں۔محراب پور کی تنظیموں نے الزام عائد کیا ہے کہ ان افراد نے لاکھوں کی جائیدادیں اور کاریں بنائی ہیں، اور ان کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔