سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گورنر خیبرپختونخوا سے پیپلزپارٹی وفد کی ملاقات: مظاہرین پر تشدد کی تحقیقات کا مطالبہ

کراچی، 27 مئی (پی پی آئی) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیپلزپارٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران احتجاجی مظاہرین پر تشدد کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنان نے پشاور میں پرامن احتجاج کرتے ہوئے سیاسی شعور کا مظاہرہ کیا۔

گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ کل کے مظاہرہ میں پی ایس ایف اور یوتھ کے نوجوانوں نے بہترین کردار ادا کیا۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ آپ جیسے باشعور لوگ ملک کی قیادت کریں گے اور انہیں مایوس نہیں کیا جائے گا۔وفد کی قیادت سعد وقاص نے کی، جبکہ صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ابرار سعید سواتی، ایم پی اے ارباب زرک، سابق ایم پی اے ضیاء   اللہ آفریدی اور ڈویڑنل صدر مصباح الدین بھی موجود تھے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مظاہرین پر جس جماعت کے ایماء   پر حملہ کیا گیا، وہی جماعت نو مئی کو قومی، عسکری اور عوامی املاک پر حملہ آور ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں پرامن مظاہرین پر شیلنگ اور لاٹھی چارج سے اسی ذہنیت کا مظاہرہ کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کل پارٹی کی قیادت اور کارکنان نے ثابت کردیا کہ پیپلزپارٹی صوبہ میں زندہ ہے اور عوام کے حقوق کے لیے متحرک ہے۔ احتجاجی کیمپوں میں بھٹو شہید کے ورثا عوام کے حقوق کے لیے میدان عمل میں تھے۔