ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے انتظامی اقدامات کا اعلان

اوکاڑہ، 29 مئی (پی پی آئی)  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل پر گفتگو کی گئی۔

 اجلاس کے دوران مختلف کیسز پیش کیے گئے اور ان کے حل کے لیے قواعد و ضوابط کے تحت مکمل عملدرآمد کے احکامات جاری کیے گئے۔چوہدری عبدالجبار گجر نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا قومی سرمایہ ہیں اور ان کے مسائل کا فوری حل ممکن بنایا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو تمام شکایات کے ازالے کے سلسلے میں ممکنہ اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور انہیں خصوصی ہدایات دی گئیں کہ وہ ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل جلد حل ہوسکیں۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ مستقبل میں اس طرح کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں گے تاکہ مسائل کا جلد از جلد حل ممکن ہو سکے۔