جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک بھر میں شدید بارشوں، سیلابی صورتحال اورممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

اسلام آباد، 9 جولائی 2025نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے پورے پاکستان میں شدید بارش، ممکنہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کیا ہے۔ دریائے سندھ، چناب، جہلم اور کابل میں پانی کی سطح بلند ہونے کا امکان ہے، جس سے سیلاب کا شدید خطرہ ہے۔تربیلا، کالا باغ، چشمہ اور تونسہ میں دریائے سندھ کے قریب نشیبی علاقوں میں پانی بھر جانے کا خدشہ ہے۔ دریائے چناب پر مرالہ اور خانکی اور دریائے جہلم پر منگلا میں بھی اسی طرح کے سیلاب کا امکان ہے۔ متوقع بارشوں کی وجہ سے دریائے سوات اور پنجکورہ کے معاون دریاؤں میں بھی طغیانی کا خطرہ ہے۔ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے پہاڑی ندی نالوں میں موسلا دھار بارشوں سے فلیش فلڈ کا خطرہ ہے۔ اسی طرح بلوچستان کے مختلف اضلاع جھل مگسی، کچھی، سبی، قلعہ سیف اللہ، ژوب اور موسیٰ خیل کے مقامی ندی نالوں میں بھی پانی کی سطح بلند ہونے کا امکان ہے۔گلگت بلتستان کے دریائے ہنزہ اور دریائے شگر میں بھی پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔ ہسپر، خنجراب، شمشال، برالڈو، ہوشے اور سالتورو ندیوں میں فلیش فلڈ کا خطرہ ہے۔ گلگت، سکردو، ہنزہ، استور، دیامر، غانچے اور شگر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ شدید بارشوں سے مظفرآباد، نیلم ویلی، راولا کوٹ، حویلی اور باغ میں بھی لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔این ڈی ایم اے اور متعلقہ ادارے صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں اور بروقت اقدامات کر رہے ہیں۔ شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ندی نالوں، پلوں اور زیر آب سڑکوں سے گزرنے سے گریز کریں۔ نشیبی علاقوں کے رہائشی قیمتی سامان اور مویشیوں کو بلند مقامات پر منتقل کریں۔ خطرے والے مقامات پر موجود افراد 3 سے 5 دن کی ضروری اشیاء، خوراک، پینے کا صاف پانی اور ادویات پر مشتمل ایمرجنسی کٹس تیار رکھیں۔مقامی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ نکاسی آب کے لیے ضروری آلات اور واٹر پمپ تیار رکھیں۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لوگ ٹیلی ویژن نشریات، موبائل الرٹس اور سرکاری اعلانات کے ذریعے اپ ڈیٹ رہیں۔ این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ محکموں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ عوام کو موسم کی صورتحال اور ممکنہ خطرات کے بارے میں معلومات کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپلی کیشن استعمال کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے