کراچی، 17 جولائی 2025 (پی پی آئی): کراچی کی سب سے بڑی پھل اور سبزی منڈی ہفتہ 19 جولائی کو کراچی چیمبر آف کامرس کی جانب سے شروع کی گئی ہڑتال میں شامل ہوکر اپنا کام بند کردے گی۔ یہ اعلان کراچی فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹ کے سربراہ سید عبدالقدیم آغا نے کیا، جنہوں نے چیمبر کے احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
اور کہا کہ ہم دولاکھ کیش ٹرانزیکشن پر ٹیکس اور 37 اے اور بی کو مسترد کرتے ہیں
۔ یہ فیصلہ پیداوار مرکز میں ہونے والے ایک اجلاس میں باہمی اتفاق رائے سے کیا گیا۔
