اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سینئر صحافی سید محمد صوفی انتقال کر گئے،وزیراعلیٰ سندھ کا اظہار افسوس

کراچی، 14 ستمبر 2025 (پی پی آئی): سینئر صحافی سید محمد صوفی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔ 80 سالہ سید محمد صوفی نے مارشل لاء کے دور میں آزادی صحافت کی جدوجہد کے دوران قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔

انہوں نے 1977میں ضیاء الحق کے مارشل لاء کے خلاف گرفتاری دی اور وہ کئی ماہ کراچی اور ساہیوال جیل میں رہے۔ سید محمد صوفی نے بیوہ، 4 بیٹوں اور سیکڑوں شاگردوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔ وہ کئی اخبارات اور رسائل سے منسلک رہے۔

سید محمد صوفی کا شمار کراچی پریس کلب کے سینئر ترین اراکین میں ہوتا تھا۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سینئر صحافی سید محمد صوفی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

سید مراد علی شاہ نے مرحوم کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔