کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلوچستان میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں 11 ہلاک، 28 زخمی

کوئٹہ، 27-ستمبر-2025 (پی پی آئی) بلوچستان میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں 11 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے۔ پہلا حادثہ ضلع پنجگور میں پیش آیا۔ کراچی سے پنجگور جانے والی ایک مسافر کوچ ایرانی تیل اور ڈیزل سے لدی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے چھ کا تعلق خضدار سے تھا۔

ایک اور واقعے میں، ضلع پشین کی تحصیل خانوزئی میں کوئٹہ سے پنجاب جانے والی مسافر کوچ ایک کار سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں تین افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔ امدادی ٹیموں نے فوری طور پر زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ جاں بحق افراد کی شناخت کر لی گئی ہے اور ان کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔