کراچی، 28 ستمبر 2025 (پی پی آئی): ملکی سیاسی صرتحال پر غور کیلئے پاکستان مسلم لیگ ق کا اہم اجلاس لاہور میں طلب کیا گیا ہے جس میں شرکت کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد طارق حسن لاہور روانہ ہوگئے ۔
مسلم لیگ (ق) کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان نے اعلان کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد طارق حسن کو سندھ حکومت کی جانب سے معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ تقرری پر کراچی میں ایک شاندار استقبالیہ تقریب منعقد کی جائے گی۔ ۔
