تیز رفتار ٹرین کی درجنوں بوگیاں پاکستان منگوانے کی تیاریاں مکمل
ابتدا میں 46 جب کہ بعد ازاں 184 بوگیاں پاکستان پہنچیں گی
اسلام آباد (پی پی آئی) چین نے پاکستان کو تیز رفتار ٹرین کی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جدید تیز رفتار ٹرین کی درجنوں بوگیاں پاکستان روانہ کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، پہلے مرحلے میں 46 جب کہ اگلے مرحلے میں 184 بوگیاں پاکستان پہنچیں گی۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان چین سے ہائی اسپیڈ ٹرین کی ٹیکنالوجی در آمد کرے گا، جلد یہ ہائی اسپیڈ ٹرین پاکستان پہنچ جائیں گی، چین پاکستان کو ہائی اسپیڈ ٹرین کی ٹیکنالوجی برآمد کرے گا،مزید 184 بوگیوں کے پرزے اسمبلنگ کے لیے پاکستان کو دیئے جائیں گے۔
