کوئٹہ تا پشاور تک جعفر ایکسپریس کا آغاز 20 نومبر سے ہوگا،ٹکٹوں کی بکنگ شروع

مچھ ، پشاور سروس کاآغاز ، بولان برج کی بحالی تک ٹرین مچھ سے پشاور تک چلائی جائے گی
.بولان برج کی مرمت میں مزید3 ماہ لگ سکتاے ہیں، ڈویژنل آفیسر ابراہیم بلوچ
کوئٹہ(پی پی آئی)کوئٹہ تا پشاور تک جعفر ایکسپریس کا آغاز 20 نومبر سے ہوگا جبکہ ٹکٹوں کی بکنگ شروع کردی گئی ہے یہ بات ڈویژنل ٹرانسپورٹ آفیسر ابراہیم بلوچ نے بتائی،پی پی آئی کے مطابق کوئٹہ سے مچھ تک مسافروں کو ریلوے کے اخراجات پر پہنچایا جائے گا. اورمسافروں کو مفت ٹرانسپورٹ مہیا کی جائے گی. مچھ سے پشاور تک ریل گاڑی کا آغاز کردیا گیاہے جب تک بولان برج مکمل نہیں ہوتا گاڑی مچھ سے پشاور تک چلائی جائے گی.بولان برج کی مرمت میں مزید تین ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے. گزشتہ بارشوں میں بولان برج متاثر ہونے کے باعث کوئٹہ سے اندرون ملک ریلوے سروس معطل کردی گئی تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

رواں برس کاآخری چاند گرہن آج ہوگا

Mon Nov 7 , 2022
دن ایک بجے شروع،4بجے مکمل, شام 7بجے ختم ہوگا دورانیہ6 گھنٹے،ژالہ باری، بارشوں ، زلزلوں کا خدشہ کراچی (پی پی آئی) رواں برس کا آخری چاند گرہن منگل 8نومبرکو پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے سے شروع شام چار بجے مکمل اور شام سات بجے ختم ہوگا چاند گرہن […]