دن ایک بجے شروع،4بجے مکمل, شام 7بجے ختم ہوگا
دورانیہ6 گھنٹے،ژالہ باری، بارشوں ، زلزلوں کا خدشہ
کراچی (پی پی آئی) رواں برس کا آخری چاند گرہن منگل 8نومبرکو پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے سے شروع شام چار بجے مکمل اور شام سات بجے ختم ہوگا چاند گرہن کادورانیہ چھ گھنٹے رہے گا غروب آفتاب کے بعد پاکستان میں دیکھا جاسکے گا۔ آسٹریلیا، انڈونیشیائ، فلپائن، جاپان، چین، انڈیا ان ملکوں میں کہیں مکمل یا جزوی دیکھا جاسکے گا۔پی پی آئی کے مطابق گرہن چونکہ منگل کو ہوگا اس لئے اثرات موسموں پر منفی ہوں گے تیز ہوائیں ،ژالہ باری، تیز بارشیںاورزلزلوں کا اندیشہ ہے سیاسی ہلچل عروج پر ہوگی کئی تبدیلیاں رونما ہوں گی سیاست کے میدان میں مثبت اور بہتر رنگ بکھرے گا لیکن مہنگائی عروج پر ہوگی
