ک±نری (پی پی آئی)صوبہ سندھ کی تحصیل ک±نری کو ایشیا کے لال مرچوںکی بڑی منڈی تسلیم کیا جاتاہے۔ پاکستان مرچوں کی پیداوار کے لحاظ دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں ہر سال ایک لاکھ 43 ہزار ٹن مرچیں کاشت ہوتی ہے۔پی پی آئی کے مطابق زراعت پاکستان کی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے تاہم موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔فصلوں کی تباہی سے کاشتکار پریشانی سے دوچارہیں۔سیلاب سے پہلے شدید درجہ حرارت نے مرچوں کی فصل کو متاثر کیا۔ مرچوں کی فصل معتدل موسم میں تیار ہوتی ہے۔اگست اور ستمبر میں سیلاب کی وجہ سے بڑے پیمانے پر نہ صرف لوگوں کی زندگیاں بلکہ ذریعہ معاش بھی متاثر ہوا۔ پی پی آئی کے مطابق کنری کے صحافی فتح روز خان کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس ہمارے پاس9ہزار سے 11 ہزار مرچوں کی بوریاں ہوتی تھیں تاہم رواں برس بمشکل ڈھائی ہزار بوریاں ہیں۔
Next Post
ندا ڈار کو اکتوبر کی بہترین پلیئرکا ایوارڈ مل گیا
Mon Nov 7 , 2022
کراچی (پی پی آئی)پاکستانی آل راونڈر نے ویمن ایشیا کپ میں شاندار پرفارمنس دکھائی تھی پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راو¿نڈر ندا ڈار کو اکتوبر کی بہترین پلیئرکا ایوارڈ مل گیا۔ندا ڈار نے بھارتی کھلاڑیوں کو شکست دے کر ایوارڈ اپنے نام کیا، بھارت کی جمائمہ روڈریگز اور دپیتی […]
