اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے چیئرمین شپ کا عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔سینیٹ میں پی ٹی آئی اور متحدہ اپوزیشن کی پالیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق پارلیمانی کمیٹی نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حملے میں نامزد ملزمان پر فوری ایف آئی آر درج نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔کمیٹی نے عمران خان کی پریس کانفرنس میں کیے گئے چاروں مطالبات کی پر زور تائید کی جب کہ اجلاس میں سینیٹر اعظم سواتی کے ساتھغیر انسانی اور غیر اخلاقی سلوک پر شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔جاتی اعلامیے کے مطابق ایوان کے رکن اعظم سواتی کے ساتھ تقدس کی پامالی پر چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
Next Post
سندھ میں گذشتہ 5 برس کے دوران معدنیات کی پیداوار میں 132 فیصد اضافہ
Mon Nov 7 , 2022
کراچی (پی پی آئی)سندھ میں گذشتہ 5 برس کے دوران معدنیات کی پیداوار میں 132 فیصد اضافہ ہوا ہے اور2020 سے2021 کے دوران صوبہ سندھ سے 3 ارب روپے مالیت کی معدنیات نکالی گئیں۔پی پی آئی کے مطابق محکمہ مائنز اینڈ منرل ڈولپمنٹ ڈپارٹمنٹ اور ڈائریکٹوریٹ کول مائینس ڈیولپمنٹ حکومت […]
