عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی ایف آئی آر اندراج کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد(پی پی آ ئی) آئی جی پنجاب نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی ایف آئی آر اندراج کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔ذرا ئع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں عمران خان پرقاتلانہ حملے کامقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق مقدمہ وزیر آبادکےسٹی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے ، مقدمے میں دفعہ 302، 324 کےساتھ دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئیں ہیں۔یاد رہے سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب کو 24 گھنٹوں میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا اور چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سے مقدمےکے اندراج کے بعد رپورٹ طلب کی تھی۔گذشتہ روز عمران خان پرقاتلانہ حملے کا مقدمہ تھانہ سٹی وزیرآبادمیں اےایس آئی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا ، جس میں گرفتار ملزم نوید ولد بشیر کو نامزد کیا گیا اور ایف آئی آر میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اسلام آباد ایئرپورٹ کے راستے کلیئر کرانے کی اجازت طلب

Tue Nov 8 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)اسلام آباد پولیس نے سیکریٹری داخلہ اور چیف کمشنر سے اسلام آباد ایئرپورٹ جانے والے راستوں، بشمول لاہور پشاور موٹروے، کلیئر کرنے کی اجازت مانگ لی ہے۔ایک خط میں آئی جی اسلام آباد نے ایئرپورٹ جانے والے راستوں اور تین ٹول پلازے کو کلیئر کروانے […]