مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)مسلم کانفرنس کے قائد اور سابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے کبھی بھار تی قبضہ تسلیم نہیں کیا اور وہ قابض ملک سے آزادی تک اپنی جدوجہد ہر حال میں جاری رکھیں گے، کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک خطے میں قیام امن ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک جارح اور غاصب ملک ہے جس نے کشمیر پر طاقت سے قبضہ کررکھا ہے جس کی وجہ سے یہ خطہ آج بھی امن کو ترس رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے اپنا مقدر پاکستان کے ساتھ وابستہ کر لیا تھا اور اسی فیصلے کو بدلنے کے لئے بھارت نے جعل سازی کر کے الحاق کا ڈرامہ رچایا اور اس کے بعد اپنی فوجیں کشمیر میں داخل کیں ریاست کے عوام نے جرات اور بہادری کے ساتھ حملے کامقابلہ کیااو ر بھارت خود یہ مقدمہ لے کر اقوام متحدہ میں جا پہنچا جس کے نتیجے میں جنگ بندی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے بھارت کے قبضے کو ایک دن بھی قانونی تسلیم نہیں کیا وہ اس قبضے کے خلاف نسل در نسل جدوجہد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کا ہر راستہ کشمیر سے ہو کر گزرتا ہے جب تک کشمیری عوام کو ان کا پیدائشی حق نہیں ملتا اس وقت تک خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں۔
Next Post
مقبوضہ کشمیر میں ذہنی اورنفسیاتی امراض نے سنگین رخ اختیار کرلیا، ماہرین کاشدید تشویش کا اظہار
Wed Nov 9 , 2022
سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ذہنی اورنفسیاتی امراض نے سنگین رخ اختیار کرلیا ہے جس پر ماہرین نے شدید تشویش کا اظہارکیاہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر بالخصوص وادی کشمیر میں ذہنی اورنفسیاتی امراض میں روز […]
