ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

منفرد لب و لہجہ کے شاعر جون ایلیا کی20ویں برسی منائی گئی

کراچی (پی پی آئی)میں بھی بہت عجیب ہوں اتنا عجیب ہوں کہ بس/خود کو تباہ کرلیا اور ملال بھی نہیں  جیسے لازوال اشعار کے خالق جون ایلیا کی20ویں برسی 8نومبر کو منائی گئی،جون ایلیا کا اصل نام سید جون اصغرتھا اور وہ 14 دسمبر 1931ئکو امروہہ میں پیدا ہوئے  اور.8 نومبر 2002ء کو جون ایلیا کراچی میں وفات پاگئے انھیں کراچی میں سخی حسن قبرستان میں سپرد خاک  کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق   ان کے والد علامہ شفیق حسن ایلیا اردو، فارسی، عربی اور عبرانی زبان کے عالم تھے جبکہ اردو کے نامور دانشور سید محمد تقی اور اردو کے معروف شاعر رئیس امروہوی ان کے بڑے بھائی تھے۔جون ایلیا خود بھی اردو، فارسی، عربی اور عبرانی زبانیں جانتے تھے۔ ان کی مطبوعہ نثری کتب میں حسن بن صباح، جوہر صقلی اور فرنود کے نام شامل ہیں جبکہ ان کے شعری مجموعے شاید، یعنی، لیکن، گمان اور گویا کے نام سے اشاعت پذیر ہوچکے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق  حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر 2000ئمیں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔