اسلام آباد (پی پی آئی) چین نے پاکستان کو تیز رفتار ٹرین کی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جدید تیز رفتار ٹرین کی درجنوں بوگیاں پاکستان روانہ کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، پہلے مرحلے میں 46 جب کہ اگلے مرحلے میں 184 بوگیاں پاکستان پہنچیں گی۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان چین سے ہائی اسپیڈ ٹرین کی ٹیکنالوجی در آمد کرے گا، جلد یہ ہائی اسپیڈ ٹرین پاکستان پہنچ جائیں گی، چین پاکستان کو ہائی اسپیڈ ٹرین کی ٹیکنالوجی برآمد کرے گا،مزید 184 بوگیوں کے پرزے اسمبلنگ کے لیے پاکستان کو دیئے جائیں گے۔
Next Post
عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیس میں ن لیگی رہنما کا بھائی بھی گرفتار مرکزی ملزم نوید سمیت 5 افرادزیر حراست،پوچھ گچھ جاری، مزید گرفتاریاں متوقع
Wed Nov 9 , 2022
گوجرانوالہ: عمران خان پر قاتلانہ حملہ کے ایک اور مبینہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق حراست میں لیا جانے والا ملزم ن لیگ کے مقامی رہنما کا بھائی ہے۔پی پی آئی کے مطابق ابھی تک مرکزی ملزم نوید سمیت 5 افراد کو […]
