خیر پور میں تجاوزات کیخلاف سول سوسائنٹی علامتی بھوک ہڑتال کی دھمکی دے دی

خیرپور، 19 نومبر(پی پی آئی)سول سوسائنٹی سے تعلق رکھنے والے نوید میمن ودیگر نے ڈی سی آفس کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے میونسپل انتظامیہ پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو میں ان کا موقف تھا کہ میونسپل اور ضلعی حکام نے شہر کے فٹ پاتھوں کو مبینہ طور پر تجاوزات مافیا کو بھاری رقم کے عوض لیز پر دے دیا ہے۔ الزامات کی وجہ سے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کی خاموشی پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

، خیرپور کی سول سوسائٹی نے احتجاج اور ڈی سی آفس کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ ان کا مقصد شہر کو درپیش بے قابو تجاوزات سے نمٹنا ہے۔

تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ پنچگلہ چوک اور ریلوے پھاٹک جیسے اہم علاقے مبینہ طور پر تجاوزات گروپوں کو لیز پر دیے گئے ہیں، جو میونسپل کمیٹی انتظامیہ کے لئے منافع بخش ذرائع بن چکے ہیں۔

سول سوسائٹی نے متنبہ کیا کہ اگر فوری اصلاحی اقدامات نہیں کیے گئے تو وہ علامتی بھوک ہڑتال اور دھرنے کے ساتھ انتظامیہ پر دباؤ ڈالنے کے لئے آگے بڑھیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

[معاشی پالیسی، غیر ملکی سرمایہ کاری] - کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کے بعد پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی دلچسپی میں تجدید

Wed Nov 19 , 2025
اسلام آباد، 19-نومبر-2025 (پی پی آئی): پاکستان نے غیر ملکی ایجنسیوں سے اپ گریڈ شدہ ریٹنگ حاصل کر لی ہے اور امریکہ اور چین سمیت بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے، خاص طور پر اس کے معدنی شعبے میں، نمایاں دلچسپی دیکھ رہا ہے۔ یہ بات سرمایہ کاری بورڈ کے […]