دیامر میں گرلز اسکول  جلانے  والے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم

اسلام آباد (پی پی آئی)    وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں لڑکیوں کے اسکول کو جلانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق    وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں لڑکیوں کے اسکول کو جلانے کی سخت مذمت کی ہے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کے اسکول کو جلانا قائد اعظم اور علامہ اقبال کے پاکستان پر حملہ ہے، اس جرم میں ملوث مجرموں کو گرفتار کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان کے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنائے، پاکستان ایسے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گا۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسلام میں مردوں اور خواتین کے لیے حصول علوم کی اہمیت واضح ہے، اسلام معاشرے میں مرد اور خواتین میں مساوات اور عدل قائم کرنے کا نام ہے، پیپلز پارٹی خواتین کی تعلیم، ترقی اور خود مختاری پر کسی مفاہمت کا شکار نہیں ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

صحت کے تمام اداروں کی نگرانی کیلئے ہیلتھ مینیجمنٹ اتھارٹی کی تشکیل کا فیصلہ

Wed Nov 9 , 2022
اسلام آباد(پی پی آئی) وفاقی حکومت نے صحت کے تمام اداروں کی نگرانی کیلئے ہیلتھ مینیجمنٹ اتھارٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیاہے،وزارت صحت کے تحت قائم اس ادارے میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کی نمائندگی بھی ہوگی، عوام کو سہولت پہنچانے کیلئے بنیادی ہیلتھ سینٹرز کو بہترین سہولتوں سے آراستہ […]