سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران کی راولپنڈی آنیکی تاخیراہم حکمت عملی کاحصہ ہے: شیخ رشید راولپنڈی کے اجلاس اورلندن میں ہونیوالی میٹنگ اہم فیصلوں کافائنل راؤنڈ ہے

راولپنڈی (پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے راولپنڈی کے اجلاس اورلندن میں ہونیوالی میٹنگ اہم فیصلوں کافائنل راؤنڈ قرار دیتے ہو ئے کہا کہ الیکشن سے لیکرسلیکشن تک سارے اہم فیصلے اسی مہینے پنڈی میں ہونگے۔ اپنے ٹو ئٹر پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران کی راولپنڈی آنے کی تاخیراہم حکمت عملی کاحصہ ہے،ایف آئی آر نہ کٹنے کاطعنہ دینے والوں کی اپنی سیاسی پتنگ کٹنے والی ہے،قوم سڑکوں پرہوگی،یہ لندن میں نیوائیرمنارہے ہونگے۔زرداری نوازکی خواہشیں دم توڑجائیں گی،فضل الرحمان قل پڑھا ئیں گے۔وطن کیلئے کفن پہننے والے ادارے ملک بچائیں گے،الیکشن کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نااہل غیرمقبول حکومت معاشی،سیاسی اورقومی سلامتی کیلئے خطرہ اورٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے،جتناغیرملکی دوروں پرخرچ ہوااْتنی امدادنہیں ملی،سپریم کورٹ آخری امیدہے۔