لاہور سٹریٹ کرائمز کی آماجگاہ رواں سال 11 ہزار 361 وارداتیں ریکارڈ

لاہور (پی پی آئی) صوبائی دارالحکومت لاہور سٹریٹ کرائمز کی آماجگاہ بن کر رہ گیا۔ لاہور پولیس کے اعدادو شمار کے مطابق رواں سال شہر میں  اسٹریٹ کرائم کی 11 ہزار 361 وارداتیں ہوئیں۔پی پی آئی کے مطابق سب سے زیادہ وارداتیں صدر ڈویژن میں ہوئیں جن کی تعداد 2660ہے۔ سٹی ڈویژن میں 2310 کینٹ ڈویژن میں 1910، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 1471 اور سول لائن ڈویژن میں 1010 سٹریٹ کرائم کی وارداتیں ریکارڈ کی گئیں۔

Next Post

حکم عدولی کرنے والے خیبرپختونخوا اور پنجاب کے افسران کی فہرست طلب،پروموشن بورڈ میں سزا دینے کا حکم

Thu Nov 10 , 2022
اسلام آباد (پی پی آئی)  وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو حالیہ دھرنے اور سیاسی سرگرمیوں کے دوران قانون کے مطابق احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والے افسران کی رپورٹ  طلب کرلی ہے۔پی پی آئی کے مطابقوزیر اعظم کی جانب سے یہ احکامات خیبرپختونخوا اور پنجاب […]