کراچی ملیر شاہ لطیف ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک

کراچی بلدیہ کباڑی چوک ، کورنگی نمبر 2½ ، بن قاسم نیشنل ٹائلز کے قریب مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی

کراچی شیرپاؤ کالونی ، بلال کالونی اور نیو کراچی لیاری ندی میں پولیس کے ڈاکوؤں سے مقابلے ، 3 گرفتار

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا رات گئے دورہ ، شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ

محرم الحرام ایثار، قربانی، صبر اور حق و صداقت کا مہینہ ہے : مسلم لیگ فنکشنل سندھ

ٹھٹھہ پولیس کا عاشورہ محرم کیلئے کانٹیجینسی پلان مرتب ، 1,279 پولیس اہلکار تعینات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سال بعد پاکستان میں مقامی گیس کا ذخیرہ ختم ہو جائے گا، سیکرٹری پٹرولیم 10 صارفین کو 24 گھنٹے میں صرف 8 گھنٹے گیس ملے گی،قائمہ کمیٹی برائے توانائی کو بریفنگ

اسلام آباد (پی پی آئی)قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں سیکرٹری پٹرولیم نے کہاہے کہ 10 سال بعد پاکستان میں مقامی گیس کا ذخیرہ ختم ہو جائے گا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں سیکرٹری پٹرولیم نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ صارفین کو سردیوں میں 16 گھنٹے گیس لوڈشیڈنگ کا سامنا رہے گا،صارفین کو 24 گھنٹے میں صرف 8 گھنٹے گیس ملے گی۔پی پی آئی کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں سیکرٹری پٹرولیم نے کہاکہ 10 سال بعد پاکستان میں مقامی گیس کا ذخیرہ ختم ہو جائے گا،8 گھنٹے گیس فراہمی یقینی بنانا بھی ہمارے لئے بڑی بات ہو گی، سیکرٹری پٹرولیم نے کہاکہ ایل این جی 40 ڈالر میں خرید کر صارفین کو 3 ڈالر میں دے رہے رہیں، روس اور یوکرین جنگ کے بعد دنیا میں گیس کی کمی ہے،اگر پیسوں کا بندوبست کر بھی لیں تو گیس نہیں ملے گی،انہوں نے کہاکہ غیرملکی کمپنیوں نے گیس کی تلاش میں دلچسپی کم کردی ہے۔