کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

قلات میں سیکیورٹی آپریشن میں 12 دہشتگرد ہلاک، پاکستان مخالف بھارتی پراکسی کو سخت پیغام

کراچی: 7 دسمبر 2025(پی پی آئی): نادرن بائی پاس چورنگی گیٹ کے سامنے موٹرسائیکل کا ٹائر اچانک پھٹ جانے کے باعث افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کا شکار تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے حب سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

زخمیوں میں 27 سالہ عرفان ولد سرفراز، 11 سالہ فریبا بنت سرفراز، 3 سالہ محنسہ بنت عرفان، 5 سالہ یوسف ولد عرفان، 9 ماہ کی فاطمہ بنت عرفان اور 22 سالہ فرزانہ زوجہ عرفان شامل ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکل تیز رفتاری سے جا رہی تھی کہ اچانک ٹائر برسٹ ہونے کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر سڑک پر گر گئی۔ موقع پر موجود افراد نے فوری طور پر ریسکیو اداروں کو اطلاع دی، جس کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ حادثہ موٹرسائیکل کی ناقص حالت اور ٹائر کی کمزوری کے باعث پیش آیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں ٹریفک کی روانی کچھ دیر کے لیے متاثر ہوئی، جسے بعد ازاں بحال کر دیا گیا۔