کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک بھر میں سرد اور خشک موسم کی لہر ، شمالی علاقوں میں شدت میں اضافے کا امکان

اسلام آباد : 7 دسمبر 2025(پی پی آئی)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ شمالی حصوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

اتوار کےروز جاری کردہ موسمیاتی رپورٹ کے مطابق شمالی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم انتہائی سرد رہے گا، جس کے باعث عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، کشمیر، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، تاہم کسی نمایاں بارش یا برفباری کی پیشگوئی نہیں کی گئی۔

دوسری جانب پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں سموگ کے باعث حدِ نگاہ متاثر رہنے کا خدشہ ہے،

جس کے باعث شہریوں کو خاص طور پر صبح اور شام کے اوقات میں سفر کے دوران محتاط رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق سردی کی یہ لہر آئندہ ہفتے مزید شدت اختیار کر سکتی ہے، جس کے پیش نظر عوام کو گرم کپڑوں کے استعمال اور ہیٹر کے محفوظ طریقے اپنانے کی سفارش کی گئی ہے۔