ڈھاکا: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2014ءکی ٹیم آ ف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دی۔ آئی سی سی ایلیٹ پینل کے ایمپائر ڈیوڈ بون کی سر براہی میں ایمپائر مارئیس ایراسموس ، سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم ، ناصر حسین ، آئی این بشپ اور اتھپال شیوورو پر مشتمل جیوری نے ورلڈ ٹیم مینز اور وومنز آف ٹی ٹوئنٹی 2014کا اعلان کر دیا ۔منز ٹیم آف ٹی ٹوئنٹی میںبھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو ورلڈ الیون کا کپتان مقرر کر دیاگیا ،ٹیم میں بھارت کے چار کھلاڑی ، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کے دو دو جبکہ آسٹریلیا ،نیدرلینڈ اور سری لنکا سے ایک ایک کھلاڑی کا انتخاب کیا گیاہے۔ خواتین ٹیم کی کپتانی انگلینڈ کی سی ایڈورڈز کو دی گئی ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ورلڈ چمپیئن آسٹریلیا کی دو ، انگلینڈ کی چار،ویسٹ انڈیز کی دواور نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش اور بھارت کی ایک کھلاڑی کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف 2014ءمیں شامل کر لیاگیا ہے۔
Next Post
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: سری لنکا نے بھارت سے پہلی پوزیشن چھین لی
Mon Apr 7 , 2014
دبئی: آ ئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی تازہ رینکنگ جاری کر دی ، سری لنکا نے بھارت سے ورلڈ کپ کے ساتھ ساتھ پہلی پوزیشن بھی چھین لی،پاکستان تیسری پوزیشن میں پہنچ گیا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سری لنکا 133 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گیا انفرادی کار کردگی […]
