ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گلشن اقبال کے فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد، مرد نیم بیہوش ،علاقے میں خوف و ہراس

کراچی : 7 دسمبر 2025(پی پی آئی) کراچی گلشن اقبال بلاک ون کے ایک فلیٹ میں اتوار کے روز تین خواتین کی لاشیں ملنے اور ایک مرد کے نیم بے ہوشی کی حالت میں پائے جانے سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا،

جبکہ پولیس نے واقعے کی ابتدائی وجہ گیس لیکج قرار دی ہے۔

پولیس کے مطابق فلیٹ سے تین خواتین مردہ حالت میں ملی ہیں، جبکہ ایک مرد کو انتہائی خراب حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی طبی امداد جاری ہے۔ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کی صورتحال سے ابتدائی اندازہ ہوتا ہے کہ سانحہ گیس اخراج کے باعث پیش آیا۔

کرائم سین یونٹ نے موقع پر پہنچ کر فلیٹ کو سیل کردیا اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

فورینزک ٹیم بھی ممکنہ تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ واقعے کی اصل وجہ کا تعین کیا جا سکے۔

پولیس نے تینوں خواتین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھجوا دیا ہے، جبکہ مرد کی حالت کے بارے میں ڈاکٹرز کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حتمی نتیجہ پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹ کے بعد سامنے آئے گا۔

علاقہ مکینوں نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے اپیل کی کہ رہائشی عمارتوں میں گیس لائنوں کی باقاعدہ جانچ یقینی بنائی جائے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔