انگلینڈ کی خواتین کر کٹ ٹیم نے دورہ ویسٹ انڈیزجیت لیا

ٹرینڈاڈ: انگلینڈ کی خواتین کر کٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کوآخری میچ میں89رن سے شکست دے کر تین میچوں پر مشتمل سیریز دو صفر سے جیت لی ۔ٹرینڈاڈ میں کھیلے گئے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں مہمان ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 185رنز پر آﺅٹ ہوگئی اور کوئی بھی کھلاڑی ساراٹیلر کا ساتھ نہیں دے سکی، سارا ٹیلر نے شاندار سنچری بناڈالی جبکہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے انیسہ محمد نے بہترین باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26رن کے عوض چار کھلاڑیوں کو آﺅٹ کر دیا ، جواب میں ویسٹ کی ٹیم 37ویں اوو ر میں صرف 96رن بنا کر آﺅٹ ہوگئی ،ویسٹ کی جانب سے شاکوانا نے 36رن بنائے انگلینڈ کی ہالی کولون نے چار کھلاڑیوں کو آﺅٹ کر دیا ۔

Next Post

ابو ظہبی گراں پری ریس : فارمولا ون چمپیئن سباسٹن نے جیت لی

Mon Nov 4 , 2013
ابو ظہبی: فارمو لا ون چمپیئن ڈرائیور سباسٹن ویٹل نے ابوظہبی گراںپری ریس جیت لی ۔ ابو ظہبی میں منعقدہ مقابلوں میں جرمن ڈرائیور سباسٹن ویٹل نے آسٹریلوی ڈرائیور مارک ویبر کو شکست دے کر اس سیزن کا گیارھواںٹائٹل اپنے نام کر لیا، اس کامیابی کے ساتھ ہی سباسٹن نے اپنے ہم وطن مائیکل شما کر کا سب سے زیادہ […]