خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان میں 54 فیصد طلبہ نجی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور، اقوام متحدہ سرکاری تعلیمی اداروں کی کمی کے باعث نجی تعلیمی اداروں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے

جینوا (پی پی آ ئی) اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو نے اپنی رپورٹ میں میں کہا ہے کہ پاکستان میں سرکاری تعلیمی اداروں کی کمی کے باعث نجی تعلیمی اداروں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، نجی تعلیمی اداروں کے فروغ سے سرکاری تعلیمی اداروں کو حقارت سے دیکھا جارہا ہے۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں 27 فیصد طلبا نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم جب کہ پاکستان میں یہ تعداد دگنی ہے، پاکستان میں غیر رجسٹرڈ نجی اسکولوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک تہائی سے زیادہ طلبا نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں نجی تعلیمی اداروں کے 45 اور سرکاری اسکولوں کے 25 فیصد طلبا ٹیوشن سینٹر بھی جاتے ہیں۔پاکستان کے سرکاری تعلیمی اداروں میں 92 طلبا کے لیے ایک استاد ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک میں میٹرک کے 59 فیصد طلبا اسکولوں کے علاوہ مختلف اکیڈمیز بھی جاتے ہیں، پاکستان میں اکیڈمیزاور ٹیوشن سینٹر کی فیس اضافی بوجھ ہیں۔