خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آزاد جموں و کشمیر کیخلاف کسی بھی بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دیا جائے گا:صدر آزادکشمیر

مظفر آ باد(پی پی آ ئی)آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے خلاف کسی بھی بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔کشمیر میڈیاکے مطابق صدر نے آزاد جموں وکشمیراپنے ایک بیان میں کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام مزاحمت کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں، کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں، ہماری جدوجہد مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی تک جاری رہے گی۔انہوں نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں نوجوانوں اور پڑھے لکھے لوگوں کے متحرک کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ آزاد جموں کشمیر کے تعلیم یافتہ نوجوان بین الاقوامی سطح پر کشمیر کاز کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے طلباپر زور دیا کہ وہ کنٹرول لائن (ایل او سی) کے دوسری طرف بھارتی فوجیوں کے مظالم کا سامنا کرنے والے اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی آزادی کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے خود کو تیار کریں۔