پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت مقبوضہ کشمیرمیں 5 اگست 2019 کے غیرقانونی اقدامات منسوخ کرے:پاکستان

اسلام آ باد/سری نگر(پی پی آ ئی)پاکستان نے ایک بار پھر بھارت پرزوردیا ہے کہ وہ اپنے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں 5 اگست 2019 کوکئے گئے یکطرفہ اورغیرقانونی اقدامات منسوخ کرے اور مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کی تبدیلی کا عمل روکے۔ دفترخارجہ کے ترجمان کی طر ف سے جاری ایک بیان کے مطابق پاکستان نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے منشور کے آرٹیکل 25 کے تحت بین الاقوامی قانون کے تحت اپنا وعدہ پورا کرے اور جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرے۔ یو پی آر جائزے میں پاکستان نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے دفتر کی کشمیر رپورٹ کی سفارشات کو قبول کرے اور مقبوضہ علاقے تک غیرجانبدار مبصرین کو رسائی دے۔پاکستان نے کشمیر پر بین الاقوامی برادری کی تشویش کا بھی ذکر کیا اور بھارت پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق کی تمام خلاف ورزیاں بند کرے اور کشمیری سیاسی نظربندوں، صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو رہا کرے۔پاکستان نے بھارت سے کہا کہ وہ کشمیریوں اور اقلیتوں کے خلاف استعمال ہونے والے تمام امتیازی قوانین کو بھی فوری طور پر منسوخ کرے۔