لندن(پی پی آ ئی)وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے قائد نوازشریف سے اہم تعیناتی پر مشاورت مکمل کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا لندن مشن مکمل ہوچکا ہے، نئی تعیناتی کے لیے نواز شریف سے مشاورت مکمل کر لی ہے، اور اہم تعیناتی کے ناموں کو وقت سے پہلے ظاہر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جب کہ حتمی فیصلہ اتحادیوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس میں ہو گا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے وزیراعظم کو الیکشن مقررہ مدت پر کرانے کا مشورہ دیا ہے اور عمران خان کے لانگ مارچ پر کوئی ردعمل ظاہر نہ کرنے کا بھی کہا ہے۔نواز شریف نے وزیراعظم کو ہدایت کی ہے کہ ملک میں معاشی بحران کو قابو کیا جائے۔
Next Post
آج پورا پاکستان مطالبہ کر رہا ہے کہ وزیر آباد واقعہ کی اصل ایف آئی آر درج کی جائے:شاہ محمود قریشی
Fri Nov 11 , 2022
گجرات(پی پی آ ئی) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر آباد میں عمران خان پر حملے کے بعد ہمیں ایف آئی آر کے معاملے میں رسائی نہیں دی گئی۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق گجرات میں مونس الٰہی کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس […]
