آج پورا پاکستان مطالبہ کر رہا ہے کہ وزیر آباد واقعہ کی اصل ایف آئی آر درج کی جائے:شاہ محمود قریشی

گجرات(پی پی آ ئی) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر آباد میں عمران خان پر حملے کے بعد ہمیں ایف آئی آر کے معاملے میں رسائی نہیں دی گئی۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق گجرات میں مونس الٰہی کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سپریم کورٹ بار کے صدر بھی اپنا مؤقف پیش کر رے ہیں کہ پولیس کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کی کوئی اہمیت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’آج پورے پاکستان میں لوگ مطالبہ کررہے ہیں کہ وزیر آباد واقعہ کی اصل ایف آئی آر درج کی جائے۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہم انصاف کے حصول کے لیے مارچ کررہے ہیں اور انصاف کے دروازے سب کے لیے یکساں طور پر کھلے ہونے چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

عمران خان پر حملہ،تحقیقات کیلئے نئی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی

Fri Nov 11 , 2022
لاہور(پی پی آ ئی)عمران خان پر وزیر آباد میں ہونے والے حملے کی تحقیقات کے لیے پنجاب حکومت نے نئی جے آئی ٹی تشکیل دی ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔یہ جے آئی ٹی آر پی او ڈیرہ غازی خان سید خرم علی کی سربراہی میں […]