نئی ٹیسٹ رینکنگ:مصباح کی تنزلی ،سعیداجمل کی چوتھی پوزیشن برقرار

دبئی: آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ جنوبی افریقی بیٹسمین جیک کیلس نے کیرئیرکا اختتام بارہویں پوز یشن پرکیا۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی رینکنگ میں ایک درجے تنزلی جبکہ بالنگ میں سعید اجمل کی چوتھی پوزیشن برقرارہے۔ ڈربن میں بھارت کیخلاف کھیلے جانیوا لے دوسرے ٹیسٹ میں کیرئیرکی پینتالیسویں سنچری اسکورکرنیکی بدولت جنوبی افریقی بیٹسمین جیک کیلس کی رینکنگ میں تین درجے بہتری آئی اورانہوں نے کیرئیرکا اختتام بارہویں پوزیشن پرکیا۔بیٹسمینوں میں اے بی ڈی ویلئیرزکا پہلا نمبرہے۔ ویسٹ انڈیزکے چندرپال نے ہاشم آملہ سے دوسری پوزیشن چھین لی۔ آملہ دودرجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبرپرچلے گئے۔ پاکستانی کپتان مصباح الحق ایک درجے تنزلی کے بعد نویں نمبرپرچلے گئے، یونس خان کا دسواں اوراسد شفیق بدستورسترویں نمبرپرہیں۔ بالنگ میں جنوبی افریقہ کے ورنن فلینڈرپہلے اورڈیل اسٹین دوسرین مبرپربراجمان ہیں۔ پاکستانی آف اسپنرسعید اجمل کی چوتھی پوزیشن برقرارہے۔ عبدالرحمن ایک درجے تنزلی کے بعد تیرہویں نمبرپرچلے گئے۔ آل راﺅنڈرزمیں بھارت کے آرایشون پہلے نمبرپرہیں۔ جیک کیلس نے آل راﺅنڈرکی حیثیت سے کیرئیرکا اختتام تیسری پوزیشن پرکیا۔

Next Post

سال 2013میں دنیائے کرکٹ کے چند عظیم کھلاڑیوں نے کھیل کو الوداع کیا

Tue Dec 31 , 2013
کراچی: سال2013 میں دنیائے کرکٹ کے چند عظیم کھلاڑیوں نے ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی اختیارکیں۔ کرکٹ میں کھلاڑی آتے اور جاتے ہی رہتے ہیں۔ لیکن سال دوہزار تیرہ کرکٹ کی تاریخ میں کبھی فراموش نہیں ہوسکے گا۔ اس سال دنیائے کرکٹ کے عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کی حکمرانی کا سورج غروب ہوگیا۔ کئی برسوں تک کرکٹ میں بادشاہت […]