ٹھٹھہ(پی پی آئی)محکمہ کھیل سندھ کی ٹیم نے چیف انجنیئر کراچی نجم الدین شیخ کی سربراہی میں ٹھٹھہ کرکٹ اسٹیڈیم گراونڈ کا تفصیلی معائنہ کرکے تمام صورتحال کا جائزہ لیا- اس موقع پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر محمد شریف گجر، ڈپٹی کمشنر کے پی ایس او ندیم اختر میمن، سابق صدر اسپورٹس ایسوسی ایشن احمد علی بلوچ اور کھلاڑیوں کے علاوہ علاقائی معززین بھی موجود تھے- اس موقع پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر محمد شریف گجر نے چیف انجنیئر اسپورٹس سندھ کو مکلی کرکٹ اسٹیڈیم گراؤنڈ کیلئے مطلوبہ ضروریات اور سہولیات کی فراہمی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور مکلی کرکٹ اسٹیڈیم گراونڈ میں سہولتوں کی فراہمی اور بہتری سے متعلق مختلف تجاویز بھی پیش کی، جس پر چیف انجنیئر اسپورٹس سندھ نے کہا مکلی کرکٹ اسٹیڈیم گراونڈ میں گراؤنڈ کی پچنگ، گراؤنڈ کی باؤنڈری کو چاروں طرف سے لوہے کی گرل، نئے کمروں کی تعمیر، اسٹیڈیم کی مکمل تزئین و آرائش اور مرمتی کام کر کے ساتھ ساتھ مختلف کھیلوں کے سامان سمیت تمام مطلوبہ چیزیں فراہم کی جائینگی تاکہ یہاں کے نوجوان کھیلوں کی طرف راغب ہو سکیں۔
Next Post
کورونا کے مزید 48 کیسز رپورٹ، 55 مریضوں کی حالت نازک
Sat Nov 12 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائر س کے مزید 48 مثبت کیسزسامنے آ گئے ہیں۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 6 ہزار 542 […]
