ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایڈز کے خاتمے کیلئے مؤثر اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں: عبد القادر پٹیل

اسلام آباد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر صحت عبد القادر پٹیل نے کہا ہے کہ وزارت صحت ایڈز کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے، موجودہ حکومت صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ایڈز کنٹرول پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کی وفاقی وزیر صحت عبد القادر پٹیل سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں صحت کے شعبے بالخصوص ایڈز کی موجودہ صورتحال اور اس کے خاتمے کے لیے درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال ہوا۔اس موقع پر وزیر صحت عبد القادر پٹیل نے کہاکہ موجودہ حکومت صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، وزارت صحت ایڈز کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایڈز کے خاتمے کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کیے جا رہے ہیں، وفاق صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر ایڈز کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات کو یقینی بنا رہا ہے۔ملاقات میں پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر نے پاکستان میں ایڈز کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔