لندن میں استخارہ کی میٹنگ سات روزہ چلہ میں بدل گئی: شیخ رشید 30نومبرکے بعد13پارٹیاں تیتربیترہوجائیں گی، احتساب انتخاب ہوکررہیگا

را ولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ اور سابق وزیر دا خلہ شیخ ریشد نے کہا ہے کہ لندن میں استخارہ کی میٹنگ سات روزہ چلہ میں بدل گئی،آ ر می چیف کی تعیناتی پسندنہ پسندپرنہیں آئین اورقانون کے مطابق میرٹ پرہوگی۔اپنے ٹو ئٹر پیغام میں شیخ رشید نے آ نے والے 15دنوں کو اہم قرار دیتے ہو ئے کہا کہ 30نومبرکے بعد13پارٹیاں تیتربیترہوجائیں گی، احتساب حساب انتخاب ہوکررہیگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں نہ ایف آئی آ ر کٹ رہی نہ تو پوسمارٹم کی رپورٹ مل رہی وزرادفترنہیں جارہے حکومت ٹھپ ہوگئی، غریب کونہ پیناڈول مل رہی ہے نہ انسولین مفرورملزم لندن میں بیٹھے اہم فیصلوں کے نام پرقوم کامذاق اْڑارہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ پنڈی میں بچیوں کے50سکول کالج اور5یونیورسٹیاں بنائی ہیں پاکستان کانوجوان گونگابہرہ نہیں رہا۔راولپنڈی پہنچنے پرعمران خان کاتاریخی استقبال کروں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ایڈز کے خاتمے کیلئے مؤثر اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں: عبد القادر پٹیل

Sat Nov 12 , 2022
اسلام آباد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر صحت عبد القادر پٹیل نے کہا ہے کہ وزارت صحت ایڈز کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے، موجودہ حکومت صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ایڈز کنٹرول پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر […]