اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ٹی 20 ورلڈ کپ انگلینڈ نے پاکستان کو ہرا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست، انگلینڈ دوسری مرتبہ چیمپئن بن گیا

میلبرن (پی پی آ ئی)ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرا کر ٹی 20 ورلڈ 2022 اپنے نام کرلیا، انگلینڈ دوسری مرتبہ چیمپئن بن گیا۔آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلے جارہے مقابلے میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 138 رنز کا ہدف دیا، جسے انگلینڈ نے 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔138 رنز کے ہدف کے دفاع میں پاکستانی بولرز نے بھرپور بولنگ کی، پہلے ہی اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے ایلس ہیلز کو بولڈ کردیا۔پاکستان کو دوسری کامیابی حارث رؤف نے 32 رنز پر فل سالٹ کو آؤٹ کرکے دلائی۔ بٹلر کو حارث رؤف نے ٹھکانے لگایا تو انگلینڈ کا اسکور 45 رنز تھا۔84 رنز پر شاداب نے ہیری بروک کو آؤٹ کرکے پاکستان کو چوتھی کامیابی دلائی۔قومی ٹیم کے اوپنر محمد رضوان اور بابر اعظم میدان میں اترے لیکن 29 رنز کے مجموعے اسکور پر رضوان آؤٹ ہوگئے۔رضوان نے 14 گیندوں پر 15 رنز بنائے اور سیم کرن نے انہیں بولڈ کیا۔45 رنز پر پاکستان کی دوسری وکٹ محمد حارث کی صورت میں گری، انہوں نے 12 گیندیں کھیل کر صرف 8 رنز بنائے۔شان مسعود اور بابر اعظم نے اسکور 84 تک پہنچایا تو عادل رشید نے بابر اعظم کو بھی آؤٹ کردیا۔بابر اعظم نے 28 گیندوں پر 32 رنز بنائے۔85 رنز پر افتخار کو بین اسٹوکس نے پویلین کی راہ دکھائی، وہ اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔شان مسعود اور شاداب خان نے پاکستانی اننگز کو تیزی سے آگے لے جانے کا بیڑا اٹھایا، 121 رنز پر شان مسعود کا شکار سیم کرن نے کیا۔شان مسعود کے بعد محمد نواز میدان میں اترے تو شاداب آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 14 گیندوں پر 20 رنز بنائے۔129 رنز پر نواز کی صورت میں پاکستان کی ساتویں وکٹ گر گئی، انہوں نے 5 رنز بنائے۔ 131 رنز محمد وسیم بھی 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔